خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، خانیوال سے دو دہشتگرد گرفتار

خانیوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر خانیوال میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دونوں دہشتگرد کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھتے تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بارودی مواد ، ممنوعہ لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد ملا ہے ۔ دہشتگردوں کی شناخت عمران حیدر اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، دہشتگردوں نے اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ دہشتگردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔