پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سیکیورٹی میں کمزوری کہاں تھی: شہباز شریف

پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سیکیورٹی میں کمزوری کہاں تھی: شہباز ...
پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سیکیورٹی میں کمزوری کہاں تھی: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سیکیورٹی میں کمزوری کہاں تھی۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سول و عسکری قیادت نے قوم کی جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دہشت گردی کیخلاف حاصل کامیابیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان میں بہتری اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی سمیت تحقیقات کو موثر بنانے کی تجاویز زیر غور آئیں۔     

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردی کیخلاف قومی بیانیہ بنانے میں اہم کردار ہے، ریاست دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، میٹنگ میں قومی سلامتی سے متعلق کئے گئے فیصلوں کے جامع نفاذ کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

قومی -