منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کیخلاف کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث11 فروری تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 11 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی عدالت میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،جج کی رخصت کے باعث کیس کی کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔