شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں،راشد شفیق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہاہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق راشد شفیق کاکہناتھا کہ گزشتہ روز تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے،راشد شفیق کا کہناتھا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے۔