اسحاق ڈار نے عمران خان کی ٹویٹ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

اسحاق ڈار نے عمران خان کی ٹویٹ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا
اسحاق ڈار نے عمران خان کی ٹویٹ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹویٹ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹویٹ کا مقصد صرف ملک میں سکیورٹی صورت حال کو خراب کرنا ہے۔ عمران خان نے معیشت کو تباہ کیا، دنیا کی 22 ویں معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی۔ بد عنوانی کی حکمرانی نے عوام کو شدید مہنگائی اور ناقابل برداشت مصائب سے دوچار کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو اے پی سی میں سیاسی رہنما کے طور پر سکیورٹی کے موضوع پر مدعو کیا، عمران خان کا غیر مہذب انداز میں ردعمل چونکا دینے والا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمےاور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔

مزید :

قومی -