دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکلاء نے درخواست تیار کرلی 

دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، سربراہ ...
دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکلاء نے درخواست تیار کرلی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وکلا ءنے  اپنےموکل کی جان کومبینہ در پیش خطرات کی بنیاد پرعدالت میں درخواست دائر کرنے کیلئے تیاری پکڑ لی۔

نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں متعدد بار وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، اورعمران خان کے اتحادی ہیں ۔ شیخ رشید کے مطابق زرداری، بلاول، شہباز، نواز اور رانا ثنا اللہ سے خطرہ ہے۔درخواست میں مؤقف کہا گیا ہے کہ دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، شیخ رشید کو نقصان پہنچا تو نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔