عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا جسٹس بابر ستار پر اعتراض، بنچ تبدیل 

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا جسٹس بابر ستار ...
عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا جسٹس بابر ستار پر اعتراض، بنچ تبدیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کے باعث بنچ تبدیل کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا،ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیاگیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بینچ 9 فروری کو سماعت کرے گا۔