لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ازمیر ٹاون میں مکان کی چھت گیس پائپ لائن پھٹنے کے سبب گری، چھت کا ملبہ گرنے سے نیچے موجود شخص شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔