اسلام آباد کے نوجوان کو برطانیہ میں مقیم خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا 

اسلام آباد کے نوجوان کو برطانیہ میں مقیم خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ...
اسلام آباد کے نوجوان کو برطانیہ میں مقیم خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہناتھا کہ ملزم شکایت کنندہ کی برطانیہ میں مقیم بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا ، ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کیں ، ملزم 2020 سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا ، ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاہے اور اس کے زیر استعمال ترین موبائل فونز کو ضبط کیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -