شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشاءآفریدی کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آ گئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاءکے ساتھ ہو گیاہے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اپنی صاحبزادی انشاءکی ر خصتی بعد میں کریں گے تاہم نکاح کے موقع پر لی گئی تصاویر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے ۔
نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ ،شاداب خان ، سکواش کی لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی۔
Pakistani cricketers on Shaheen Afridi's Nikah ????#ShaheenShahAfridi #BabarAzam???? pic.twitter.com/FJ004eVVNS
— Abdullah SuLtan(PZ????) (@ImAbdullaha56) February 3, 2023
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی جامع مسجد زکریا میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ نکاح کی بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے مقامی کلب میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Babar Azam congratulates Shaheen Afridi for tying the beautiful bond of nikkah!❤️????#ShaheenShahAfridi #BabarAzam???? pic.twitter.com/wTbjWCFvuc
— Laiba Abbasi (@abbasiilaiba) February 3, 2023