اے پی سی میں حکومتی دعوت پر تحریک انصاف کا شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور

اے پی سی میں حکومتی دعوت پر تحریک انصاف کا شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد ...
اے پی سی میں حکومتی دعوت پر تحریک انصاف کا شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پارٹیز کانفرنس میں حکومتی دعوت پر تحریک انصاف نے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ فوادچودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے ،فوادچودھری کاکہناہے کہ شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، سکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں ، اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں، اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی، بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے ،کے پی میں بڑھتی دہشتگردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے ، ذرائع کے مطابق عمران خان کاکہناتھا کہ ہماری بات سننے کے بجائے ارکان پر غداری ، بغاوت کے مقدمات درج کئے جار ہے ہیں ،موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے ،یہ اس معاملے میں بھی فوٹوشوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں ۔