شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی انشاءکے نکاح کے بعد شاہد آفریدی نے جذباتی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاءکے ساتھ گزشتہ روز ہو گیاہے جس کی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم اس پُر مسرت موقع پر شاہد آفریدی نے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بیٹی انشاءکی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹی آپ کے باغ کا سب سے زیادہ خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتے ہیں ، بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں ، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے محبت کرتے ہیں، بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کو دیدی ہے ، دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔“
Daughter is the most beautiful flower of your garden because they blossom with great blessing. A daughter is someone you laugh with, dream with, and love with all your heart. As parent, I gave my daughter in Nikkah to @iShaheenAfridi, congratulations to the two of them???? pic.twitter.com/ppjcLllk8r
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
یاد رہے کہ نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ ،شاداب خان ، سکواش کی لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی۔
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی جامع مسجد زکریا میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ نکاح کی بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے مقامی کلب میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔