تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ نہ کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نا کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں۔ عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 4, 2023
ان کاکہناتھا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں،دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں، عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے۔
ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے۔ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضع کرنا ہوگا۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 4, 2023
سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے، سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ وضع کرنا ہوگا۔