لاپتہ افراد کیس، سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے لاپتہ افراد کیس میں سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کر لی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری طویل عرصے سے لاپتہ ہیں، بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست بھی طلب کر لی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی گذشتہ سماعت میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جبری گمشدگیوں کے کیس میں بڑی مشکل ہی یہ ہے کہ ریاست خود ملوث ہو تو تفتیش کون کرے گا؟ یہ عدالت، وکیل صحافی یا کوئی اور تفتیش نہیں کر سکتا۔‘