وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کردیاگیا

وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کردیاگیا
وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کردیاگیا.
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انتباہ کے باوجود توہین آمیز، غیرقانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کر دیاگیا،عدالتی احکامات کے تحت نوٹس، مذکورہ مواد کو بلاک کرنے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا،سماعت کا موقع فراہم کیاگیا، پلیٹ فارم نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی پیش ہوا۔
پی ٹی آے نے کہاکہ توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے، نہ ہٹانے سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز کو ڈی گریڈ کیا گیا،عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹے کیلئے ڈی گریڈ کیاگیا تھا،رپورٹ کردہ مواد کو بلاک، ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی اور واضح کیا گیا تھا،وکیل پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔