کراچی میں خاتون کو سرعام سڑک پر ہراساں کرنے کا واقعہ، متاثرہ لڑکی خود میدان میں آ گئی ،ویڈیو بیان جاری کر دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے قیوم آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیاہے تاہم اب متاثر ہ لڑکی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے روڈ پر پیش آنے والے حادثے سے متعلق الزامات عائد کیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں گاڑی پر جارہی تھی کہ قیوم آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے بدتمیزی کی ، گاڑی روکنے کی کوشش کی اور مجھے ہراساں کی، میں نے گاڑی سے انہیں ٹکر ماری ، وہ میرے سامنے آئے اور موٹر سائیکل سے اتر کر زور زور سے دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگے ،میری گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا تھا تو انہوں نے اندر سے ہاتھ ڈال کردروازہ کھولا اور میرا گریبان پکڑ کر مجھے گاڑی سے اتارا ،میری کمیز پھاڑی ، میر ے ساتھ بدتمیزی اور ہراساں کیا ،میں نے انہیں دھکا دیا ، انہوں نے مجھے مارا، اس نے مجھے ہیلمٹ سے بھی اشارہ کیا کہ میں تمہیں مار دوں گا، کوئی بھی اس وقت میری مدد کیلئے نہیں آیا اور جب لڑائی زیادہ ہوئی تو چند لوگ مدد کیلئے آئے ، میری بچی گاڑی میں ڈر کے مارے رونے لگی ۔