ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز کا اجلاس کل طلب، بڑے فیصلے کا اعلان متوقع

ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز کا اجلاس کل طلب، بڑے فیصلے کا اعلان متوقع
ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز کا اجلاس کل طلب، بڑے فیصلے کا اعلان متوقع

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے جنرل ورکرز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔

 نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کل (اتوار) شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنما سیاسی حکمت عملی سے متعلق کارکنان کو آگاہ کرکے اعتماد میں لیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جنرل ورکرز اجلاس میں بڑے فیصلے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان  کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے  دو امیدوار پہلے ہی فائنل کر لئے گئے ہیں جو  پارٹی کے معروف رہنما مصطفی کمال اور فاروق ستار ہیں  ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -