کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد، 8 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد، 8 ...
کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد، 8 مشتبہ افراد گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 2 کلاشنکوف، 4 دستی بم اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔ 

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ دستی بموں سمیت اسلحہ خالی پلاٹ سے برآمد کیا گیا، پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ شہر قائد میں دہشت گردی کی نیت سے چھپایا گیا تھا، اسلحہ کہاں سے آیا اور کس کے ایما پر لایا گیا، فارنزک کروایا جائےگا۔

دوسری جانب صوابی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دستی بموں سمیت خطرناک بارودی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مزید :

قومی -