عمران خان کی اسلام آباد میں ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کے تحت لگائے سٹالز تباہ کرنے کی شدید مذمت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کے تحت لگائے سٹالز تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار نے اسلام آباد میں نہایت بےحسی کامظاہرہ کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کےدوران وفاقی دارالحکومت کےI-10 سیکٹر میں ہماری حکومت کیجانب سے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کےتحت فراہم کی گئی ریڑھیاں اور سٹالز کو تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیرانسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کےدوران امپورٹڈسرکار نے اسلام آبادکےI-10 سیکٹر میں ہماری حکومت کیجانب سے
”احساس ریڑھی بان“پروگرام کےتحت فراہم کی گئی ریڑھیاں/سٹالز تباہ کرکےنہایت بےحسی کامظاہرہ کیاہے۔کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیرانسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے pic.twitter.com/8UhM5OVAQc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 4, 2023