بھارت میں گرم راڈ سے نومولود بچی کے نمونیہ کے علاج کی کوشش، نوزائیدہ بچی جان کی بازی ہار گئی

بھارت میں گرم راڈ سے نومولود بچی کے نمونیہ کے علاج کی کوشش، نوزائیدہ بچی جان ...
بھارت میں گرم راڈ سے نومولود بچی کے نمونیہ کے علاج کی کوشش، نوزائیدہ بچی جان کی بازی ہار گئی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارت میں گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش کے دوران نوزائیدہ بچی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں بچی کو نمونیہ کے باعث میڈیکل کالج لایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ بچی کو دفنا دیا گیا تھا لیکن پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ حکام ہسپتال پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ 15 دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔

ضلع شاہدول کے کلکٹر نے بتایا کہ بچی کے نمونیے کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اس کی صحت بگڑتی رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں نے اسے 51 بار گرم راڈ لگا کر نمونیہ کے علاج کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر اسے ہسپتال میں داخل کروا گیا۔ مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں درد ختم کرنے کیلئے گرم راڈ سے علاج کرنے کا طریقہ رائج ہے لیکن اس سے جسم میں انفیکشن پھیل جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔