نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ کل (5 فروری) کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں، صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے خصوصی اجتماعات منعقد کئے جائیں۔ بھارت ظلم و جبر سے کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ظلم و ستم شدت سے جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے خطے کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے معصوم خواتین کی عصمت دری اور جعلی مقابلوں کے دوران بے گناہ شہریوں کی قتل و غارت کے بعد اسمگلنگ کا مکروہ دھندا بھی شروع کر دیا ہے۔ بھارتی فوج اور بدنام ایجنسی" را "کے مابین مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کا سخت مقابلہ جاری ہے جس کے لئے بھارتی فوجی اپنے ہتھیار اسمگل کر کے آزادی پسند کشمیریوں کے سر منڈھنے لگی ہے۔