مجھے کچھ ہوا تو 5 مجرم ہوں گے، شیخ رشید نے عدالت میں پیشی پر نام بھی بتا دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں عدالت میں پیش کردیاگیا۔عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے کچھ ہوا تو 5 مجرم ہوں گے۔
پیشی پر صحافی کے سوال ”شیخ رشید لسبیلہ میں بھی آپ پر پرچہ ہوا ہے“ کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ جہاں مرضی پرچہ ہو، ان کاکہناتھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو5 مجرم ہوں گے، آصف زرداری، بلاول، شہباز، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ مجرم ہوں گے۔
</p
ایف ایٹ کچہری پہنچ گیا ہوں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو آصف زرداری بلاول شہباز محسن نقوی اور رانا ثناءاللہ ذمہ دار ہوں گے#ReleaseSheikhRasheed pic.twitter.com/RJsfnal8De
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 4, 2023