فوادچودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کے وقت لئے گئے نمونوں کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس نے فوادچودھری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ،میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے،میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔