اللّٰہ کی محبت کا رنگ

تحریر : رفیق قائم خانی
جہاں اُمیدیں ٹوٹ جاتی ہیں, جہاں اسباب نظر آنا بند ہوجاتے ہیں,
جہاں آزمائشیں گھیر لیتی ہیں، جہاں آنسو آنکھ کا مسکن بن جاتے ہیں ، اور صبر زبان کا ساتھی.
وہیں سے تو اللّٰہ پر یقین کا سفر شروع ہوتا ہے۔
اور یقین جانیں یقین کا سفر محبت پر ہی ختم ہوتا ہے۔۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں
جنگل کا شیر روزانہ ایک جانور کھاتا ہے اور اگلے دن اللہ تعالٰیٰ اسے پھر جانور کھانے کے لیے دے دیتا ہے
ایک انسان جس کو 2روٹیاں کھانے کے لیے چاہیئں مگر پھر بھی پریشان رہتا ہے
جبکہ اس کے پاس سال کی گندم ۔سال بھر کی
یا زندگی بھر کی ضرورت کا سامان موجود ہزاروں یا لاکھوں کی ماہانہ آمدنی کے باوجود پریشان ہے
وجہ
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ،توکل کا نہ ہونااور نا شکری ہے۔