شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج، راہداری ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بلاول بھٹو کیخلاف الزامات پر کراچی میں درج مقدمے پر شیخ رشید کی راہداری ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کیخلاف الزامات پر تھانہ موچکو کراچی میں درج مقدمہ کے تفتیشی اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے کہاکہ پولی کلینک میں شیخ رشید نے جو گفتگو کی اس پر مقدمہ درج کیاگیا ہے،شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے ۔
شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کردی ، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھیجنے کا حکم دے دیا۔