ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن، شہباز شریف کی مریم کو شاہد خاقان سے جلد ملاقات کی ہدایت

ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن، شہباز شریف کی مریم کو شاہد خاقان سے جلد ...
ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن، شہباز شریف کی مریم کو شاہد خاقان سے جلد ملاقات کی ہدایت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن )لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کے دوران ناراض اراکین کو منانے کا مشن سونپتے ہوئے  سابق سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے جلد ملنے کی ہدایت کر دی۔

 نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز نے پارٹی کی چیف آرگنائزر بننے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے جس کے دوران پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے جاری کنونشنز کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ناراض رہنماؤں کو منانے پر اتفاق کیا جس پر شہباز شریف نے مریم کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اس موقع پر پنجاب ،خیبر پختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخوں پر (ن )لیگ بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ 

شہباز، مریم ملاقات میں ملک میں جاری مہنگائی پر بھی گفتگو ہوئی، مریم نواز نے شہباز شریف سے مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے ریلیف پیکج پر بھی بات کی۔

مزید :

قومی -