ہاتھ دھو لو ۔۔۔  ( بچوں کے لئے)

 ہاتھ دھو لو ۔۔۔  ( بچوں کے لئے)
 ہاتھ دھو لو ۔۔۔  ( بچوں کے لئے)

  

    آؤ! پیارے بچو آؤ!

 جلدی آ کر کھانا کھاؤ

 لیکن  ٹھہرو  تو  ذرا

دیکھو تو ہاتھوں کو ذرا

کھیل کھیل کے ہوئے ہیں میلے

یا  پھر  ہیں  پسینے  والے

دونوں صورتوں میں ہی بچو

 دھونے ہاتھ ضروری سمجھو

ورنہ کبھی ہوتا ہے ایسے

پڑ جاتے بیمار ہیں بچے

صحت مند سدا کہلاؤ

وطن کی آن بڑھاتے جاؤ

کلام :سائرہ حمید تشنہ( لاہور)