بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ نے اپنے ایک مسافر کو اس کی منزل سے 1400کلومیٹر دور پہنچا دیا

بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ نے اپنے ایک مسافر کو اس کی منزل سے 1400کلومیٹر ...
بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ نے اپنے ایک مسافر کو اس کی منزل سے 1400کلومیٹر دور پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ نے اپنے ایک مسافر کو اس کی منزل سے 1400کلومیٹر دور پہنچا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق افسر حسین نامی اس بھارتی شہری نے انڈی گو کی پرواز 6ای 214کا ٹکٹ بک کروایا تھا جو نئی دہلی سے ریاست بہار کے شہر پٹنہ جا رہی تھی۔
غلطی سے انڈی گو نے اس افسر حسین کو پٹنہ سے ایک ہزار چار سو کلومیٹر دور ریاست راجستھان کے شہر اودے پور پہنچا دیا۔ افسر حسین کو ایئرلائن کی اس غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ اودے ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ پر حکام نے انڈی گو ایئرلائن کو اس غلطی کے متعلق آگاہ کیا۔
معاملے کا علم ہونے پر افسر حسین کو اودے پور سے واپس نئی دہلی لیجایا گیا اور وہاں سے دوسری پرواز میں اسے پٹنہ کے لیے روانہ کیا گیا۔ انڈین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے انڈی گو ایئرلائن کی اس غلطی پر انکوائری شروع کر دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -