بھائی کی بیوی نے ڈانسر سپنا چوہدری اور سسرالیوں  کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرادیا

بھائی کی بیوی نے ڈانسر سپنا چوہدری اور سسرالیوں  کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج ...
بھائی کی بیوی نے ڈانسر سپنا چوہدری اور سسرالیوں  کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہریانوی گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چوہدری اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف  بھابھی کو ہراساں کرنے اور جہیز کا مطالبہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضلع پلوال کی پولیس نے سپنا کے بھائی کرن اور ماں نیلم کے خلاف جہیز حملہ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سپنا چوہدری کی بھابھی نے پلوال کے ویمن پولیس سٹیشن میں  ڈانسر اور  ساس نیلم اور شوہر کرن سمیت دیگر کے خلاف جہیز کے طور پر کریٹا کار کا مطالبہ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے.

شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اس پر حملہ کیا اور جہیز کا مطالبہ کیا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر اسے ہراساں کیا گیا اور جنسی استحصال کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے 2018 میں دہلی کے نجف گڑھ کے رہنے والے سپنا کے بھائی کرن سے شادی کی تھی. 

مزید :

تفریح -