شاہین شاہ آفریدی نکاح کے اگلے روز ہی بھڑک اٹھے ، سب کو کھری کھری سنادیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرہونے پربرہم ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی شرم کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے ،برائے مہربانی ہمارا یادگار دن خراب نہ کیا جائے ۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشاآفریدی کے ساتھ ہوا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔
It's very disappointing that despite many and repeated requests, our privacy was hurt and people kept on sharing it further without any guilt.
I would like to humbly request everyone again to kindly coordinate with us and not try to spoil our memorable big day.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 4, 2023