گارڈ کی بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار ، پولیس نے بس قبضے میں لے لی

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بس ہوسٹس کے ساتھ زیارتی کے معاملے میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.
ترجمان وہاڑی پولیس کے مطابق شیراز نامی گارڈ نے 18 سالہ بس ہوسٹس (ل) کو بس لاک کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا .اطلاع پر ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن خالد جاوید اور ایس ایچ او دانیوال انسپکٹر ناصر محمود موقع پر پہنچنے. زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ پولیس تھانہ دانیوال نے بس کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن خالد جاوید نے کہا کہ ایسے ملزم کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔