کئی گاہک فوڈ پوائزننگ کا شکار، ابو ظہبی میں برگر العرب کیفے سیل

کئی گاہک فوڈ پوائزننگ کا شکار، ابو ظہبی میں برگر العرب کیفے سیل
کئی گاہک فوڈ پوائزننگ کا شکار، ابو ظہبی میں برگر العرب کیفے سیل

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ریسٹورنٹ کو کئی صارفین کی جانب سے فوڈ پوائزننگ کی شکایت کے بعد فوڈ ہائیجین قواعد کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا ہے۔

ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (Adafsa) نے کہا کہ اس نے ابوظہبی میں برگر العرب ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا کو صحت عامہ کے لیے خطرہ ہونے کی وجہ سے بند کرنے کا انتظامی حکم جاری کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اتھارٹی نے ریستوران کو اس وقت بند کر دیا جب صارفین نے سالمونیلا بیکٹیریا سے آلودہ چکن کا کھانا کھایا۔ زہر آلود ہونے کی وجہ دکان کی جانب سے کھانے کی ذخیرہ اندوزی، ہینڈلنگ اور تیاری کے صحیح طریقوں کی عدم تعمیل تھی۔ حکام نے بتایا کہ ریستوران کھانے کی تیاری کے دوران حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور اس کا  کھانے کا ذخیرہ ناقص تھا۔

انتظامی بندش کا حکم اس وقت تک موثر رہے گا جب تک کہ خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا جاتا، اور ریسٹورنٹ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کے ضروری تقاضوں کو پورا نہیں  کرتے۔ 

مزید :

عرب دنیا -