امریکہ کا روسی اولیگارک کے ضبط شدہ اثاثوں سے یوکرین کی مدد کرنے کا اعلان

امریکہ کا روسی اولیگارک کے ضبط شدہ اثاثوں سے یوکرین کی مدد کرنے کا اعلان
امریکہ کا روسی اولیگارک کے ضبط شدہ اثاثوں سے یوکرین کی مدد کرنے کا اعلان
سورس: Creative Commons

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو اختیار دیا ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے ضبط شدہ روسی رقم کا استعمال شروع کرے۔ یہ اعلان گارلینڈ اور یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل اینڈری کوسٹن کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا، جو ماسکو کے اپنے سابق سوویت پڑوسی پر حملے کے تقریباً ایک سال بعد ہوئی۔

سی این این کے مطابق گارلینڈ نے کہا "آج، میں اعلان کر رہا ہوں کہ میں نے یوکرین میں استعمال کے لیے ضبط شدہ روسی اثاثوں کی پہلی بار منتقلی کی اجازت دی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم اپریل میں پابندیوں سے بچنے کی کوشش پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد روسی اولیگارک کونسٹنٹین مالوفائیف سے ضبط کیے گئے اثاثوں سے آئے گی۔ سی این این نے گارلینڈ کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یہ رقم یوکرین کے لوگوں کی مدد کے لیے محکمہ خارجہ کو جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -