امریکی شخص نے چینی ویب سائٹ سے ڈرل مشین آرڈر کی، لیکن اسے پارسل میں ایسی چیز بھیج دی گئی کہ ہنسی نہ رکے

امریکی شخص نے چینی ویب سائٹ سے ڈرل مشین آرڈر کی، لیکن اسے پارسل میں ایسی چیز ...
امریکی شخص نے چینی ویب سائٹ سے ڈرل مشین آرڈر کی، لیکن اسے پارسل میں ایسی چیز بھیج دی گئی کہ ہنسی نہ رکے
سورس: X

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک 68 سالہ امریکی شہری کو اس وقت شدید حیرت اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے چینی آن لائن خریدوفروخت کی ویب سائٹ  علی ایکسپریس سے ڈرل مشین آرڈر کی لیکن پارسل کھولنے پر اندر سے ڈرل مشین کی  ایک تصویر برآمد ہوئی۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے رہائشی سلویسٹر فرینکلن نے نومبر میں علی ایکسپریس سے تقریباً 40 ڈالر میں ایک ڈرل مشین اور پریشر واشر خریدا۔ انہیں لگا کہ یہ ایک شاندار ڈیل ہے لیکن چند ہفتوں بعد دسمبر میں جب ان کا آرڈر موصول ہوا تو پارسل میں اصل ڈرل مشین کے بجائے اس کی ایک پرنٹ شدہ تصویر ملی، جو تہہ کرکے پیکج میں رکھی گئی تھی۔

 فرینکلن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "میں نے تقریباً 40 ڈالر ادا کیے لیکن مجھے صرف ایک تصویر اور ایک اسکرو ملا۔ میں بہت ناراض تھا۔ میں نے فوراً رقم کی واپسی کے لیے رابطہ کیا، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ یہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔ یہ بہت برا ہے۔"

دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد مسٹر فرینکلن نے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن کمپنی نے ان کے ساتھ کوئی مؤثر رابطہ نہیں کیا، اور اب ان کی رقم کی واپسی کی امید بھی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "دھوکہ دینا اچھی بات نہیں۔ کوئی بھی دھوکہ کھانا پسند نہیں کرتا۔ جب آپ اپنی محنت کی کمائی خرچ کرتے ہیں تو آپ کو وہی چیز ملنی چاہیے جو آپ نے خریدی ہو۔"

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جہاں کئی صارفین نے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے مذاق بھی بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ بہت عام فراڈ ہے اور ایسی دھوکہ دہی ای بے اور فیس بک مارکیٹ پلیس جیسی ویب سائٹس پر بھی ہوتی ہے۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -