کشمیر کمیٹی  جدہ  5 فروری کو   کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی تجدید  کرتی ہے : صدر مسعود احمد پوری

 کشمیر کمیٹی  جدہ  5 فروری کو   کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی تجدید  کرتی ہے : ...
 کشمیر کمیٹی  جدہ  5 فروری کو   کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی تجدید  کرتی ہے : صدر مسعود احمد پوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی )    کشمیر اتحاد اوریکجہتی کی سرزمین ہے ، یہ وہ سرزمین ہے کہ جہاں ہم آہنگی کی وجہ سے اپنی اپنی خواہشات کو بھی قربان کیا جاتا ہے -

کشمیر کمیٹی  جدہ کے  صدر مسعود احمد پوری بشمول دیگر ممبران  سردار محمد اقبال یوسف  ٘  محمد عامل عثمانی    '   نصر اقبال سردار خان '   عامر  غنی  مییر ، سردار وقاص عنایت، فضل الرحمن میمن '  ڈاکٹر عارف خورشید  ` محمد شریف زماں'اور جان گلزار نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی خاطر، نیز کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست  خراج تحسین پیش کرتے ہیں -

پاکستان 5 فروری کو منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن مناتا ہے۔ یہ دن منانے کا سلسلہ گز شتہ کئی سالوں سے بلا تعطل جاری ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی سیاسی و مذہبی جماعتیں  اور سرکاری سطح پر  تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں۔