مرغی کا گوشت15روپے مہنگا،لہسن720روپے فی کلو فروخت

  مرغی کا گوشت15روپے مہنگا،لہسن720روپے فی کلو فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، شہری روزمرہ اشیاء  مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت 660 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، فارمی انڈے 2 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 224 روپے ہو گئی،۔دوسری جانب مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100، سبز مرچ 150، لہسن 720 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400، امرود 240، پپیتا 350 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، کیلا 220، فروٹر 450، کینو 580 روپے فی درجن میں دستیاب ہے