انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

    انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ(نامہ نگار)انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات کے سلسلے میں یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کی جانب سے سوسائٹی ممبران اور رہائشیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب  امیدوار برائے صدرساجد خان کی میزبانی میں ہوئی، جبکہامیدوار برائے نائب صدر رانا انیق اورامیدوار فنانس سیکرٹری مزمل اکرم اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 تقریب میں یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین رانا ارشد، چوہدری احمد خان میو، چوہدری خالد میو، ملک خالد سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آف دی پنجاب اسکول، سید احسان اللہ وقاص اور کمپین انچارج شیخ بشارت علی، شہباز کمبوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ساجد خان، مزمل اکرم اعوان، فرخ شہزاد، اور نور احمد خان نے سوسائٹی کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے منشور پر روشنی ڈالی۔مزمل اکرم اعوان نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کی مالیاتی حکمت عملی اور مستقبل میں آمدنی کے ذرائع پیدا کرکے سوسائٹی کی ترقی کے منصوبے پر مختصر طور پر روشنی ڈالی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

تقریب کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض محمد معاویہ نے انجام دئیے۔