رجسٹر ڈ دکانداروں کو ایل پی جی کاروبار کی اجازت دی جائے،ذکی اعجاز
لاہور (لیڈی رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے معیشت کو سنبھالنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز پر عمل کیا۔ہم چاہتے ہیں کہ بجلی 9 سینٹ کی ہو اور شرح سود بھی 9 فیصد پے آنا چاہئے جلد ہی کنسٹرکشن کی صنعت کیلئے ریلیف کا پیکج آنے والا ہے. ذکی اعجاز ریجنل صدر نے کہا کہ ایل پی جی کے ناقص سلنڈروں کے نام پر عوامی جانوں کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں صرف رجسٹرڈ دکانداروں اور کمپنیوں کو ایل پی جی کا کاروبار کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ایل پی جی کے سلنڈر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ بہت خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کو بچانے کی آج ذمہ داری ہم سب نے مل کر اٹھانی ہے۔ایل پی جی انڈسٹری پر جلد قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔.ان موت کے سوداگر جو ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل کرکے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں انسانیت اور موت کے سوداگروں کے خلاف خود مقدمہ درج کرواں گا۔
میری ایسوسی ایشن کا کوئی عہدیدار یا بیٹا بھی یہ اس موت کے کھیل میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف خود مقدمہ درج کرواں گا.