پیپلز پارٹی رہنما نوید چودھری کے گلے کا کامیاب آپریشن
لاہو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کا ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں گلے کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزراء سید خورشید شاہ،قمر زمان کا ئرہ کے علاؤہ چودھری منظور،چودھری اسلم گل،عثمان ملک،رانا عرفان،اشرف خان،میاں ایوب،چودھری سجاد نذیر، ڈاکٹر رفیق اور عامر نصیر بٹ نے عیادت کی اور نوید چودھری کی درازی صحت کی دعا کی۔سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے نوید چودھری کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں ہمت و عزم کا پیکر قرار دیا۔