انجینئرنگ یونیورسٹی سے کلیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے محمد کلیم کو کمپیوٹرسائنس میں "مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے طلباء کی کمپیوٹیشنل تھنکنگ اسکلز کا جائزہ اور تجزیہ " کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔