عارضی اساتذہ کی بھرتیاں،50فیصد امیدوار انٹرویو سے قبل ہی فارغ
لاہور(لیڈی رپورٹر)عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر 50 فیصد امیدوار فارغ کر دیئے گئے۔، پانچ لاکھ درخواستگزاروں میں سے 50 فیصد سے زیادہ انٹرویوز سے پہلے ہی فارغ کر دیئے گئے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی سخت شرائط کی وجہ سے امیدوار فارغ کئے گئے، محکمے نے اپلائی کرنے والے پہلے 5 یا 10 امیدواروں کے انٹرویوز کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔
، کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔