پنجابی ورثہ چوری کرنے ک سازشیں ناکام بنائیں گے: الیاس گھمن 

  پنجابی ورثہ چوری کرنے ک سازشیں ناکام بنائیں گے: الیاس گھمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور(پ ر)پنجابی زبان تحریک اور پنجابی لینگویج موومنٹ کے زیر اہتمام پنجاب ہاؤس میں پنجابی تنظیموں کے سربراہ چودھری الیاس گھمن کی زیر صدارت پنجاب بچاؤ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مدثر اقبال بٹ،ڈاکٹر اظہر چودھری، ڈاکٹر نگہت خورشید،خادم حسین کھوکھر،راجہ جہانگیر قمراور دیگر مہمان شریک تھے۔پنجابی زبان تحریک کے صدر چودھری الیاس گھمن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی کو لہجوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے،کچھ سازشی عناصر پنجاب کے ورثے کو چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔چیئرمین پنجاب یونین مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ڈاکٹر اظہر چودھری نے کہا کہ دنیا کی ہر بولی کے لہجے ہوتے ہیں لیکن اس بنیاد پر زبان کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا،جس طرح پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔چیئرمین پنجاب لوک لہر راجہ جہانگیر، پنجابی میڈیا گروپ کے صدر ندیم رضا نے کہا کہ پنجابی صحافت میں چیئرمین پنجابی یونین مدثر اقبال بٹ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔خادم علی کھوکھر نے کہا کہ پنجاب صوفیا کی دھرتی ہے،یہاں بلھے شاہ، بابا فرید اوربابا نانک جیسے عارف بستے ہیں۔رانا محمد عمران نے کہا کہ پنجاب کی جو حدیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں تھیں پنجابی بولی آج بھی وہیں کھڑی ہے۔ماہر تعلیم اورسابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ننکانہ صاحب ڈاکٹر نگہت خورشید نے کہا کہ آج ہمارا نوجوان شاعر اور فنکار اپنی اپنی جگہ پنجابی بولی کا مقدمہ لڑ رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبعلم،استاد اور سیاسی کارکن بھی اپنا فرض نبھائیں۔  کینیڈا سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجابی لینگویج موومنٹ چودھری نذیر کہوٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پنجاب کی بات کی ہے،ہمیشہ دوسروں کا احترام اور قدر کی ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہماری دھرتی پر قبضہ کرکے ہماری بولی کو تقسیم کردے گا تو پھر دْلے بھٹی اور رائے احمد کھرل کی دھرتی کے جوان اس کو جواب دینا بھی جانتے ہیں۔کانفرنس میں احمد رضا پنجابی، انیس احمد، احمد اقبال بزمی، منیر خان شیروانی، آتش کیانی،چودھری خالد جٹ، انمول گوہر علی ایڈووکیٹ، صائمہ کلثوم، جمیلہ جنجوعہ، اشرف سہیل، منیر خان، ذوالفقار سندھو، اقبال باجوہ، جی ایم ساقی، شفیق الرحمان علوی، محمد جمیل، شاہد خان، شائستہ ملک، علی بابر، مظہر ملک، بلال مدثر بٹ اور دیگر نے بھرپورشرکت کی۔