میاں محمد عفان کی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات

  میاں محمد عفان کی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) برصغیر کی عظیم و قدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے  ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان نے وفد کے ہمراہ کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جامعہ فتحیہ ڈیڑھ سو سال سے دینی خدمات میں پیش پیش ہے۔ دینی مدارس علم وحکمت کے سر چشمے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے طلبہ دینی علوم سیکھنے  کے لیے پاکستانی مدارس کو ترجیح دیتے ہیں اس موقع پر مولانا عبداللہ مدنی،مولانااحمد الراعی، مولانا نصیر احمد احرار اور دیگر موجود تھے۔