اداکارہ انمول کو ہدایتکار ملک یعقوب نے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا
لاہور(فلم رپورٹر) مشہور ٹک ٹاکر ماڈل و ایکٹرس انمو ل کوفلم ساز و ہدایتکارملک یعقوب نور کی نئی فلم میں مرکزی کردارمیں کاسٹ کر لیا گیا۔اس حوالے سے انمول کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں۔شوبز کے میدان میں نئی کھلاڑی ضرورہوں مگر کامیابی کے لئے پر عزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے،انڈسٹری کو اس وقت ایم ٹی اے فلم پروڈکشن کے روح رواں ملک یعقوب جیسے ہدایتکاروں کی اشد ضرورت ہے جو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے خلوص دل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ٹک ٹاکر اور ماڈل مقبولیت اپنی جگہ لیکن سلور سکرین کا ایک الگ نشہ ہے۔انہوں نے کہا میں یہ جانتی ہوں کہ کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوتی ہے اور میں نے بھرپور محنت کی ٹھان لی ہے کیونکہ سپر سٹار بننے اور نام کمانے کے لئے محنت بہت ضروری ہے۔