انسان محنت سے ہر منزل حاصل کرسکتا ہے، عمران ساحل
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل عمران ساحل نے کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں۔ خصوصی گفتگو میں عمران ساحل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران ساحل نے کہا میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے۔ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں کام کررہا ہوں میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں پرفارمنس کا مارجن ہوتا ہے۔ڈرامہ”بابا کی شادی“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ”ساس نہیں راس“میں بھی ایک انوکھے اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گا۔میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی۔