معمولی تنازع پر ملزمان کی کانسٹیبل پرفائرنگ، بھائی زخمی 

    معمولی تنازع پر ملزمان کی کانسٹیبل پرفائرنگ، بھائی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سندر میں نامعلوم افراد کی کانسٹیبل پر فائرنگ سے اس کا بھائی زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مدثر نامی کانسٹیبل ڈیوٹی سے واپس سندر اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے بالکل قریب نامعلوم افراد سے اس کی معمولی تنازع پر تلخ کلامی ہوئی اس دوران اہل علاقہ نے پیچ بچاؤ کروا دیا مگر تھوڑی دیر بعد نامعلوم ملزمان ساتھیوں سمی کانسٹیبل کے گھر پہنچ گئے اور مدثر کو باہر بلوا کر فائرنگ کر دی مدثر زمین پر گرنے کی وجہ سے بچ گیا مگر پاس کھڑا اسکا سکول ٹیچر بھائی مبشر گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی ہو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مدثر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کیساتھ پرسنل ڈرائیور ہے۔ 

مزید :

علاقائی -