ریکارڈ یافتہ 3ملزمان گرفتار موٹرسائیکلیں، نقدی، اسلحہ برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا پولیس نے ڈکیتی، چوری کے 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان نوید عرف نیدو، سلیم اور فیصل کو گرفتار کر کے ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں، جنریٹر، نقدی، رائفل، پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لی۔ چند روز قبل ملزمان نے باٹا پور سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، 25 ہزار روپے بھی چھینے تھے۔