قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گڑھی شاہو کے علاقہ میں شہری محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو موقع واردات سے ہی گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر محمد اقبال قتل کر دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے کہا کہ مقتول محمد اقبال ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھاملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔