جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی، ڈی آئی جی آپریشنز

    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی، ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ قبضہ گروپوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں خواتین اور بزرگ شہریوں کو تھانوں میں پہلی فرصت میں سنا جائے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر کسی صورت معافی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر می کھلی کچہری کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کی مسائل سنے اورپولیس ملازمین کی ویلفیئر کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

  انہوں نے علیحدگی اور سامان واپس کرنے کے باوجود سابقہ بیوی کی طرف سے درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اے ایس پی کاہنہ کو بعد تصدیق فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون سائلہ کی درخواست پر موثر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف نوعیت کی دو درخواستوں پر ایس پی اقبال ٹاؤن کو انکوائری کر کیجبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کو بھی درخواستوں پر الگ سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہری کی 3 کنال اراضی پر با اثر افرادکی جانب سے قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایس ایچ او نشتر کالونی کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔فیصل کامران نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کی جانب سے 3 ماہ نوکری کروانے کے باوجودبزرگ شہری کو تنخواہ دینے سے انکاری پرایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شہری کے بقیہ واجبات دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بہو کے گھر والوں کی جانب سے ساس پر تشددکی درخواست پر ڈی ایس پی مزنگ کو میرٹ پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ لاہور پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈویعن کی سطح پر بھی روزانہ کھلی کچہری لگائی جارہی ہیں۔ شہری شکایات و مسائل کے حل کیلئے روزانہ متعلقہ کھلی کچہری میں آ سکتے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -