آرچری کے کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سرفراز خان
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفراز خان نے روایتی کھیل آرچری کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک بہترین منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت، پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف مقامات اور تعلیمی اداروں میں آرچری کلب بنائی جائے گی، جہاں کوالیفائڈ کوچز کو تعینات کرکے نئے ٹیلنٹ کو اہمیتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا کھیل کی ترقی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ ٹیلنٹ منظر عام پر آسکے۔